حضور ﷺ کی سیرت طیبہ ہی عالم انسانیت کی کامیابی کی ضامن ہے، صدر مملکت

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی سیرت طیبہ ہی عالم انسانیت کی کامیابی کی ضامن ہے۔

خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی آمدِ سعید کے بابرکت موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی قوم اور ملتِ اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی مبارک تعلیمات کو زندگی کے ہر شعبے میں مشعلِ راہ بنانا  ہوگا کیونکہ حضور ﷺ کی سیرت طیبہ ہی  عالم انسانیت اور دنیا کی فلاح وکامیابی کی ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی  تشریف آور انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید ہے۔ مدتوں سے انسانیت آپکی جلوہ گری کی منتظر  تھی۔ آپکی بعثت سے حق وباطل کا فرق واضح ہوگیا، جہالت کے اندھیروں کی بساط لپٹ گئی،کفر وشرک کی رسومات ملیا میٹ ہوگئیں۔

  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ انسانوں کو اپنے حقوق دوسروں کی خوشیوں پر قربان کرنے والا بنا دیا ، معاشرے  کے  ہر طبقے کو  دوسرے طبقے کا معاون بنایا اور فرمایا کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔

Best Car Accident Lawyer