حریم شاہ کی سات روز کے لیےحفاظتی ضمانت منظور

سندھ ہائی کورٹ نے مشہور ٹک ٹاکرحریم شاہ کی سات روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے کی  تحقیقات کے معاملے میں حریم شاہ گرفتاری سے بچنے کیلئے وطن واپسی پرعدالت پہنچ گئیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ کی سات روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے انھیں 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سے تعاون نہ کرنے پر زر ضمانت ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے حریم شاہ کو ایف آئی اے سے تفتیش میں تعاون کی ہدایت کی۔

ٹک ٹاکر سٹار حریم شاہ کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ حریم شاہ ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتی ہیں۔ ایف آئی اے کو حریم شاہ کی گرفتاری سے روکا جائے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس جاری کیا تھا۔ ویڈیو میں حریم شاہ بڑی تعداد میں کرنسی نوٹ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

حریم شاہ کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ مذاق میں بنائی گئی ویڈیو پر معافی مانگ چکی ہوں۔

Best Car Accident Lawyer