وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب نے لاکھوں ایکڑ پر تیار فصلوں کو تباہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےقدرتی آفات اور عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتوں سےغذائیت سےبھرپور خوراک، جس کی پہلے سے ہی کمی تھی، کی عالمی سطح پرمزید قلت کا خدشہ ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےقدرتی آفات اور عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتوں سےغذائیت سےبھرپور خوراک،جس کی پہلے سےہی کمی تھی،کی عالمی سطح پرمزید قلت کا خدشہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلی ہماری زندگیوں پرکئی طریقےسے منفی اثرات مرتب کر رہی ہےجس میں عالمی سطح پرغربت اور بھوک میں اضافہ سر فہرست ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 16, 2022
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ہماری زندگیوں پرکئی طریقے سے منفی اثرات مرتب کر رہی ہے، جس میں عالمی سطح پرغربت اور بھوک میں اضافہ سر فہرست ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب نے لاکھوں ایکڑ پر تیار فصلوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ پاکستان جیسے زرعی ملک کو بھی اس نقصان کے ازالے کیلئے اشیاءِ خورد و نوش درآمد کرنا پڑیں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج خوراک کا عالمی دن دنیا کے مختلف ممالک کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مجموعی عالمی اقدامات کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔