حالات کو بہتر کرنا ہے تو بنیاد کو ٹھیک کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حالات کو بہتر کرنا ہے تو بنیاد کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن یا مہنگائی نہیں بلکہ اختیارات اور وسائل کا ارتکاز ہے جس سے دیگر برائیاں جنم لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے جب ریاست میں شراکت داری کا احساس چھین لیا گیا تو احساس زمہ داری بھی ختم ہو گئی۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نتیجتاً حالات مزید خراب ہوئے یہاں تک کہ اب چیزوں کے ٹھیک ہونے کی امید بھی ختم ہو چکی ہے جبکہ اگر حالات کو بہتر کرنا ہے تو بنیاد کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے اختیارات اور وسائل اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہو گئے لیکن اس کا عوام کو فائدہ منتقل نہیں ہوا۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ملکی مفاد میں تین آئینی ترامیم تجویز کر رہی ہے، پہلی میئر کے اختیارات و ڈپارٹمنٹ وزیراعظم اور وزیراعلی کی طرح آئین میں درج کیئے جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر وزیر اعلیٰ آرٹیکل 140 اے کی اپنی مرضی کی تشریح نہ کر پائے جبکہ این ایف سی ایوارڈ کی طرز پر پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء یقینی بنایا جائے اور اسے آئینی تحفظ فراہم کیا جائے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ تیسری قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بلدیاتی انتخابات سے مشروط کیئے جائیں تاکہ آمرانہ سوچ رکھنے والے حکمران عوام کے حقوق غضب نہ کر سکیں۔

Best Car Accident Lawyer