حافظ آباد؛ وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 9 افراد زخمی

حافظ آباد میں وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے باعث 9 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ حافظ آباد میں خانقاں ڈوگراں روڈ انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم ہو گیا۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

ریسکیو 1122  کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اور بیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں، آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer