سیاسی رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے دس کروڑ کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے دس کروڑ کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
امدادی سامان میں ، راشن ، خیمے، ترپالیں ، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور کیش امداد شامل ہیں۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ ملک بھر کے کاروباری اور مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے آگے بڑھیں، اس موقع پر ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک مشترکہ قومی کاوش کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے باعث 24 گھنٹوں میں مزيد 26 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، این ڈی ایم اے