اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد بھی فلسطینیوں کو مدد کی ضرورت ہے۔
عائشہ عمر نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کی تصویر شیئر کی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ عائشہ عمر نے لکھا خدا کا شکر ہے کہ گزشتہ رات اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔ لیکن جنگ بندی کے باوجود بھی فلسطینیوں کو مدد کی ضرورت ہے۔
جنگ بندی کے بعد اب وقت ہے ان مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنے کا جو اس جنگ کا شکار ہوکر بے گھر ہوگئے اور جنہوں نے اس خونی کھیل میں اپنے پیاروں کو کھودیا۔ یہ وقت ہے ان بچوں کی نفسیاتی مدد کرنے کا جنہیں اسرائیلی حملوں کے بعد شدید ذہنی اذیت، صدمے کا سامنا کرنا پڑا اور جو تشدد کا شکار ہوئے۔ بالکل ایسے ہی جیسے کسی جنگ ذدہ خطے کے بچوں کی مدد کی جاتی ہے۔