جنسی ہراسانی کیس، ڈائریکٹر جنرل پیمرا ملازمت سے برطرف، 25 لاکھ جرمانے کا حکم

جنسی ہراسانی کیس میں ڈائریکٹر جنرل پیمرا کو ملازمت سے برطرف اور  25 لاکھ جرمانے کا حکم دےدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے جنسی ہراسیت کے کیس میں ڈائریکٹر جنرل پیمرا کو ملازمت سے برطرف  کرنے اور  25 لاکھ  روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

صدر مملکت کی جانب سے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقام  کار کا فیصلہ برقرار رکھا اور  جرمانہ بڑھا کر  20 سے 25 لاکھ روپے کر دیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ یہ امر ثابت ہو چکا کہ خاتون ملازم کو ملزم کی جانب سے زبانی، فحش، جنسی، اور توہین آمیز تبصروں اور ناجائز مطالبات کے ذریعے ہراساں کیا گیا۔

 صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جب ایسے کیسز سامنے آتے ہیں  اور بلا شک و شبہ ثابت ہوجاتے ہیں تو قانون کی پوری طاقت کا استعمال کرتا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ آئین کے مطابق زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت  کی راہ ہموار کی جائے۔

Best Car Accident Lawyer