جنت مرزا نے اپنی ’بات پکی‘ ہونے کی خبر کی تردید کردی

 ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنی ’بات پکی‘ ہونے کے حوالے سے پردہ اٹھا دیا ان کا کہنا ہے کہ میری ابھی منگنی نہیں ہوئی۔

پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے اپنی ’بات پکی‘ ہونے کی خبروں کی تردید انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی۔ جنت نے اپنے قریبی دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ‘ہماری منگنی نہیں ہوئی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جب بھی میری منگنی ہوگی مداحوں کو ضرور بتاوں گی، فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے‘۔  ٹک ٹاکر عمر بٹ نے بھی اس حوالے سے وضاحت دی اور اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے،میری جنت مرزا کے ساتھ منگنی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی سوشل میڈیا پر جنت مرزا کی ٹک ٹاکر عمر بٹ کے ساتھ بات پکی ہونے کی خبر وائرل ہوئی تھی۔