سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہمیشہ سے کاشتکار بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکومت میں کسان دربدر ہو گئے، کسان خوشحال ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی۔
سابقہ اور موجودہ حکومت میں کسان دربدر ہو گئے۔ کسان خوشحال ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی۔ حکومت کسانوں کے لیے فوری سستی بجلی، کھاد، ادویات اور بیج کا اعلان کرتے ہوئے گندم کی مناسب قیمت مقرر کرے۔ جماعت اسلامی ہمیشہ سے کاشتکار بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) September 29, 2022
انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے لیے فوری سستی بجلی، کھاد، ادویات اور بیج کا اعلان کرتے ہوئے گندم کی مناسب قیمت مقرر کرے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ سے کاشتکار بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔
سراج الحق نے اپنےا یک اور پیغام میں کہا کہ عوام کا اس نظام پر اعتماد ختم ہو رہا ہے جو ایک کو ہیرو ، دوسرے کو زیرو اور پھر زیرو کو ہیرو بنا دیتا ہے۔
عوام کا اس نظام پر اعتماد ختم ہو رہا ہے جو ایک کو ہیرو دوسرے کو زیرو اور پھر زیرو کو ہیرو بنا دیتا ہے۔ عرصے سے دائرے کا یہ سفر جاری ہے
بگاڑ کر بنائے جا ابھار کر مٹائے جا
میں ترا چراغ ہوں جلائے جا بجھائے جا
کے اس کھیل نے عوام کو مایوس اور ملکی مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) September 29, 2022
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک اور قوم نے آگے بڑھنا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن حقیقی معنوں میں غیرجانبدار ہوں اور تمام ادارے آئین میں دیئے گئے کردار کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
ملک اور قوم نے آگے بڑھنا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اورالیکشن کمیشن حقیقی معنوں میں غیرجانبدار ہوں اور تمام ادارے آئین میں دیے گئے کردار کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں https://t.co/dA5R751i2h
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) September 29, 2022