جرمنی کے سفیر اور نیول چیف کے درمیان دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس کا نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران جرمنی کے سفیر کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات ہوئی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق جرمن سفیر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔