پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے کہا کہ جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئے اُتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے۔
بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئےاُتنی آسانی سےواپس نہیں آئیں گے وزراکی تعداد76 .20بےمحکمہ25 نے گوشوارےجمع نہیں کروائےگردشی قرضہ ہوشرباءسطح تک پہنچ گیاہےاکتوبرنومبرمیں آرپارہوکےرہے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 18, 2022
‘اکتوبر نومبر میں آر پار ہوکر رہے گا’
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئے اُتنی آسانی سےواپس نہیں آئیں گے۔ وزراء کی تعداد 76.20 بے محکمہ 25 نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ گردشی قرضہ ہوشرباء سطح تک پہنچ گیا ہے، اکتوبر نومبر میں آر پار ہوکر رہے گا۔