کراچی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جتنی عدالتی سہولیات لاڈلے کو میسر ہیں وہ کسی اور کو حاصل نہیں ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پراداروں کے خلاف سوچی سمجھی بے ہودہ مہم چلارہے ہیں، الیکشن کمیشن کے خلاف روزانہ بات کرتے ہیں اسکے باوجود اسپیشل ٹریٹمنٹ صرف عمران خان کے لئے کیوں ہے؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان کواسپیشل رعایت دی گئی ہے جبکہ فرح گوگی علیمہ خان سمیت کئی کرپشن کہانیاں موجود ہیں لیکن افسوس کہ ایف آئی اے تک متحرک نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں پرویزالٰہی کے آتے ہی اینٹی کرپشن کیسزختم کئے گئے ہیں۔
دوری جانب شرجیل انعام میمن نے سیلاب متاثرین کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی محنت اورپاکستان کاکیس بہتراندازمیں دنیاکے سامنے رکھنے کی وجہ سے اب عالمی برادری مدد کے لئے آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملیرمیں خیمہ بستی قائم کی گئی ہے وہاں برسات متاثرین کو کھانا مہیا کیا جارہا ہے اسکے علاوہ اب تک 1241ہزارلوگوں کوراشن بیگزدیئے جاچکے ہیں جبکہ 27 لاکھ سے زائد مچھردانیاں بھی دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی واٹرنگ پمپ دیئے جارہے ہیں، یواے ای کے میرے دوست تین سوپکے گھربناکردے رہے ہیں جس کے ساتھ مسجد اسکول اوردیگرسہولیات بھی ہونگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 65 روپے آٹامل رہا ہے کیونکہ سندھ حکومت سبسڈائیزڈ آٹا دے رہی ہے۔