جاپان نے پاکستان کو سیلابی صورتحال پر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جاپان کے سفیر نے سیلاب میں جاں بحق افراد کیلئے افسوس کا اظہار کیا۔
اسلام آباد میں جاپانی سفارت خانے نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاپان سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان کو امداد فراہم کرے گا۔
جاپانی سفارت خانے نے کہا کہ جائیکا کے ذریعہ پاکستان کو ٹینٹس اور پلاسٹک شیٹس فراہم کی جائیں گی۔
سفارت خانے نے مزید کہا کہ امدادی سامان کا پہلا جہاز 30 اگست کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچے گا۔