وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کی جائیگی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ تھر کے کوئلے سے بجلی پیداکی جائیگی اس لیے تھرمیں 2پاورپلانٹس نے بجلی بنانا شروع کردی ہے۔
وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں9روپے70پیسےفی یونٹ کمی آئی ہے جبکہ ملک میں بجلی کی ترسیل وپیداوار معمول کےمطابق جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بریک ڈاؤن کےبعد کم مدت میں بجلی نظام بحال کیا۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے جو بیان دیا وہ بالکل غلط ہے، پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں، عالمی ایجنسیاں تصدیق کرچکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے ، چند دن کے مہمان ہیں انہوں نے اپنے سیاسی فائدےکے لیےکوشش کی۔