پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے توہین عدالت کیس کا ابتدائی جواب جمع کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے توہین عدالت کیس میں جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا جس میں انہوں نے اپنے الفاظ واپس لینے کی پیشکش کی ہے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ ججز کے احساسات کو مجروح کرنے پر یقین نہیں رکھتا، الفاظ غیر مناسب تھے تو واپس لینے کےلیے تیار ہوں۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے ۔
عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ تقریر کاسیاق و سباق کے ساتھ جائزہ لے کر توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔