تنظیم کا سڈنی میں قیام، نئے چہرے ، نئی قیادت ، نئی ضرورت پاکستانی

تنظیم کا سڈنی میں قیام، نئے چہرے ، نئی قیادت ، نئی ضرورت پاکستانی

سڈنی میں پاکستانی آسٹریلین کمیونٹیکونسل (پی اے سی سی) کے نام سے ایکنئی پاکستانی کمیونٹی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کا سہرا سیدعتیق الحسن صاحب کو جاتا ہے جنہوں نے کمیونٹی کے اہم، تجربہ کار، پرخلوص پرانے اور بیشتر نئے لوگوں کے اشتراک سے اس تنظیم کو عملی جامہ پہنایا ہے۔

پاکستان آسٹریلیائی کمیونٹی کونسل (پیاے سی سی)  پاکستانی سماجی اور فلاحیتنظیم ہے۔ اس تنظیم کا تعلق کسی سیاسییا مذہبی جماعت سے نہیں ہے۔ اس تنظیم کا مقصد آسٹریلیا بالخصوص سڈنی میںپاکستانیوں کے مسائل  کو اجاگر کرنا اور انکے حل کے لئےکوشش کرنا اور انکو عملی جامہ پہنانا ہے۔

پی اے سی سی کے بانی ممبران ، ایگزیکٹو ممبر اور ٹرسٹیز محب وطن معاشرتیسوچ رکھنے والے پاکستانی ہیں جو رضاکارانہ طور پر مختلف سماجی اور فلاحی منصوبوں کے ذریعےآسٹریلیا میں پاکستانیوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ تنظیم کے بنیادی مقاصد درج ذیلہیں؛

۱)آسٹریلیا میں پاکستانی کمیونٹی کینمائندگی ، مسائل  کی نشاندہی اور انکا حل ، سماجی  فلاح و بہبود اور پاکستان کے قومی دن کے تقاریب کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کو متحد کرنا

۲)مختلف سرگرمیوں کے ذریعے پاکستانیکمیونٹی کے ارکان اور مختلف گروپس کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا

۳) آسٹریلیا میں پاکستانیوں، سفارتیاداروں، آسٹریلوی حکومتی   اداروں ، ایجنسیوں اور دیگر دلچسپی رکھنے والیتنظیموں کے مابین روابط کو مضبوط بنا نا

۴) کسی ہنگامی صورتحال میں پاکستانیکمیونٹی میں بیداری پیدا کرنا، مالیامداد کی مہم چلانا اور ضروتمند لوگوں کی مدد کرنا ، جیساکہ حال ہی میں کرونا وأرس میںپاکستانی طلبا کی مالی مدد کی گئی ،سیدعتیق الحسن کی قیادت میں مہم چلأیگٔی اور امدد کی  گئی

۵) کمیونٹی کے ان لوگوں کی فوری مالی امداد کرنا جو آسٹریلوی حکومت سے مدد حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس سلسلے میں ہنگامی فنڈ کا  مستقل بنیادوں پر انعقاد کرنا

۶)  پاکستانیوں کے جنازے کو پاکستان پہچانے کے لئےفنڈ کا قیام

۷) پاکستان سے آنے والے نئے افراد بالخصوص طلبا کی مدد کرنا

۸) پاکستانی کمیونٹی کو کمیونٹی  فلاح و بہبود اور سماجی  مشاورت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے ، پاکستان سینٹر کی تعمیر کریں گے انشاءاللہ

پی اے سی سی کے لئے مندرجہ ذیلتنظیمی ڈھانچہ ترتیب دیا گیا ہے:

سید عتیق الحسن ، سرپرست اعلیٰ

تنظیم کے بانی ارکان :  سید عتیق الحسن، محمد آصف خان، رانا ظفر حسین، محمد علی چوہان

بورڈ آف ٹرسٹیز کے ارکان؛  راجہ اسلم، اخلاق احمد، اور اور پوزیشن ابھی خالی ہے

مجلس عاملہ کے ارکان:  صدر سید عتیق الحسن ، نائب صدر فرحان طالب، نائب صدر (خاتون) محترمہ ثریا حسن، جنرل سکریٹری رانا ظفر حسین،خزانچی محمد علی چوہان، جوائنٹ سکریٹری سعد علی، سکریٹری خواتین امور محترمہ صبیحہسلیم، سیکرٹری طلباء امور ابھی عہدہ خالیہے، کچھ عہدے ابھی خالی ہیں ۔ کمیونٹیکے موزوں اور دلچسپی رکھنے والے افراد کے ملنے پر خالی عہدے پر کر پر کر لٔے جأیں گے۔

رانا ظفر حسین، جنرل سیکٹری،

پاکستانی آسٹریلین کمیونٹی کونسل