مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔
شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام کے مطالبے پر پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کل انشاءاللہ پاکستان کو مایوسیوں اور مسائل کے اندھیروں سے نکالنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اجتماعی دانش، یک جہتی اور اتفاق رائے کے مرہم کی ضرورت ہے۔ ہم ایک قوم بن کر مسائل کے طوفانوں کا زور توڑیں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مقام اور تعلقات کو قومی وقار اور مفادات کی بنیاد پر بحال کرنا ہے۔ قیادت کا امتحان ہی مشکل ترین حالات میں ہوتا ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان اس امتحان میں سرخرو ہوگا۔