تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے جمعیت علمائےاسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائرکرنےکا فیصلہ کرلیا، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب نے درخواست تیار کرلی ہے ، درخواست آج الیکشن کمیشن میں دائر کی جائے گی۔
درخواست میں جے یو آئی کےسابق رہنما حافظ حسین احمد کےٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ شامل کیا گیا اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حافظ حسین احمد نے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا، مولانافضل الرحمان سمیت کئی رہنما دونوں ممالک کا متواتر دورہ کرتےتھے۔
پی ٹی آئی جمعیت علمااسلام کے خلاف الیکشن ایکٹ کےتحت کارروائی کی درخواست کرےگی۔
خیال رہے حافظ حسین احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا مولانا فضل الرحمن نے لیبیا کے کرنل معمر قذافی اور عراق کے صدام حسین سے بھرپور امداد حاصل کی تھی ، جے یو آئی ف کو لیبیا اور عراق کی جانب سے جو فنڈنگ ہوئی ہے اسکا حساب لیا جانا چاہئے۔
ان کو کہنا تھا کہ یہ فنڈنگ سیاسی جماعت کو ہوئی ہے یا کسی کو ذاتی طور پراس لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کے ساتھ انصاف کرے اور جے یو آئی ف پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی فارن فنڈنگ کے بارے تفصیلات الیکشن کمیشن حاصل کرے۔