بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے بھی پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے کا اعلان کردیا۔
تاپسی کا کہنا ہے کہ ان کے پروڈکشن ہاؤس کا نام ’آؤٹ سائیڈرز فلمز‘ ہوگا۔
اس کام کے لیے پنو کو پرنجل کھندھدیا کی ضرورت پڑی ہے جو پہلے اس شوبز میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ کھندھدیا کی پروڈکشن کمپنی کے پاس پیکو، مبارکاں، سورم، 83، سپر 30 اور اظہر جیسی فلمیں بنانے کا اعزاز ہے جبکہ اس کی ایک فلم رشمی راکٹ تکمیل کے مراحل میں ہے جس میں تاپسی پنو ہی اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔
خیال رہے کہ تاپسی پنو اداکاری میں ایک وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور انھوں نے اپنے کیریئر میں متعدد کامیاب فلمیں بھی کیں۔
تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ وہ اس پروڈکش ہاؤس کے آغاز پر بے حد خوش ہیں, جبکہ ان کا مقصد ہے کہ وہ اس نئے ٹیلنٹ کو وسعت دیں جو کسی بریک تھرو کے انتظار میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا پرنجل اور میں ایک ساتھ نئے ٹیلنٹ کے لیے دروازے کھولنے کے خواہشمند ہیں چاہے وہ کیمرے کے پیچھے ہو یا آگے۔