بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے 18 ارب 25 کروڑ روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوئے، شازیہ مری

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے 18 ارب 25 کروڑ روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شازیہ مری نے کہا کہ بی آئی ایس پی نے رقم ملک میں سیلاب متاثرین میں اب تک 7 لاکھ 23 ہزار 919 خاندانوں میں تقسیم کر لی، فی خاندان25,000  ہزار روپے نقد امداد مل چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی نے 18 ارب 25 کروڑ روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے، چیلنجوں کے باوجود، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے وزیر اعظم کے اعلان کے بعد فوری طور پر سیلاب متاثرین میں امدادی رقم تقسیم کے لیے اپنا کام شروع کر دیا تھا۔

Best Car Accident Lawyer