سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بیان جو بائیڈن دیا ہے مریم نواز تنقید عمران خان پر کر رہی ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے جوہری پروگرام کے تحفظ کی تعریف دنیا کرتی ہے لیکن جوبائیڈن نے جو بیان دیا ہے اسکی تاریخ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انکو اس لیے لایا گیا ہے انکو بلیک میل کرنا آسان ہے اور سوائے عمران خان کے کسی نے جو بائیڈن کے بیان مذمت نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ہمارے ایٹمی اثاثوں پر لفظی گولہ باری کی ہے اسکی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نیلامی کی ذریعے جو حکومت آئی ہے اس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں کیونکہ یہ حکومت پاکستان کے مفادات کی حفاظت نہیں کرسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن کو پاکستان کے نیو کلئیر پروگرام کے بارے میں علم نہیں ہے انہوں نے ایسے ہی بات کر دی ہے جبکہ ہمارا جوہر ی پروگرام نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے انڈر ہے،اعلیٰ سول قیادت بھی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا حصہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی عشروں میں دنیا نے ایٹمی حادثے دیکھے ہیں جس میں امریکہ میں بھی نیوکلئیر ری ایکٹر کا حادثہ ہوا تھا، اسکے علاوہ ہندوستان کا اٹامک پروگرام سب سے زیادہ غیر محفوظ سمجھا جاتا ہے کیونکہ ہندوستان میں تو روز ہی سنتے ہیں یورینیم چوری ہوگیا ہے لیکن پاکستان میں کبھی ایک بھی ایسا حادثہ نہیں ہوا ہے، ہمارے جوہری پروگرام کے تحفظ کی تعریف دنیا کرتی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ جوبائیڈن کے بیان سے پتا چلتا ہے کہ نیوکلیر سیفٹی کا ان کو نہیں پتا ہے جبکہ نیوکلیئر سیفٹی میں پاکستان 19 ویں نمبر پر ہیں اور بھارت 20 ویں نمبر پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے نیوکلیئر اثاثے پر کمپرومائز نہیں کریں گا۔