بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائی کورٹ میں رادھے کے نشریاتی حقوق لینے والے ٹی وی چینل نے واٹس ایپ پر سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کی غیر قانونی شیئرنگ کو روکنے کی درخواست کی تھی۔ درخواست میں فلم کے تقسیم کار نے موقف اختیار کیا تھا کہ فلم رادھے پائریسی کا شکار ہوگئی ہے اور اسے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہاہے۔
یاد رہے کہ 13 مئی کو ریلیز ہونے والی فلم ’ رادھے‘ کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’’زی فائیو‘‘ پرریلیز کیا گیا تھا۔ تاہم فلم ریلیز ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی لیک ہوگئی تھی اورانٹرنیٹ پر ناظرین کے لیے مفت دستیاب تھی۔
جب کہ سلمان خان نے اپنے فینز سے درخواست کی تھی کہ ’’ہم نے آپ کو اپنی فلم ’’رادھے‘‘ کو 249 بھارتی روپے کی مناسب قیمت پر دیکھنے کی پیشکش کی ہے۔ اس کے باوجود چند پائیریٹڈ ویب سائٹس فلم ’’رادھے‘‘ کو غیرقانونی طور پر دکھارہی ہیں جو ایک سنگین جرم ہے۔ سائبر سیل ان تمام غیرقانونی سائیٹس کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔‘‘