بھارتی سورماوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین سکور کا اپنا ہی 46سالہ ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی سورماوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین سکور کا اپنا ہی 46 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف 36 رنز پر ڈھیر ہو کر کم ترین سکور کا اپنا 46 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا تیسرا دن تاریخ سازدن بن گیا۔ کینگروز کے سامنے بھارتی سورما بے بس ہوگئے، کوئی بھارتی بیٹسمین ڈبل فگر میں نہ جا سکا۔ کوہلی الیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین سکور کا اپنا ہی 46 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کے خلاف 42 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ یاد رہے ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین ٹوٹل نیوزی لینڈ کا ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم 1955 میں انگلینڈ کے خلاف 26 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے بارڈر-گواسکر سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلوی فاسٹ بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بھارتی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 36 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سمیت ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا، سب سے زیادہ 9 رنز کی اننگز مینک اگروال نے کھیلی جبکہ ہمن ویہاڑی نے 8 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلوڈ نے صرف 8 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پیٹ کمنز نے بھی 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک بھارتی کھلاڑی ریٹائرڈ ہرٹ ہو گیا۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 244 رنز بنا سکی تھی جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 191 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔