بچوں کے بعد زندگی خوشگوارہوگئی ہے، کرینہ کپور

 

اداکارہ کرینہ کپورخان کا کہنا ہے کہ دو بچوں کے بعد زندگی خوشگوارہوگئی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان نے اپنی کتاب میں کہا کہ تیمور اورجہانگیر کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی یکسرتبدیل ہوگئی ہے۔ ان کے دونوں بچوں نے زندگی کو تھوڑا خوشگوار، تھوڑا خاص اور تھوڑا تھکا دینے والا بنادیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ماں بننے کا سفر اور ساتھ ساتھ اداکاری کرنا ان کے لیے بہت اہم ہے اوروہ دونوں چیزوں کے ساتھ اپنی زندگی گزاریں گی۔ اداکارہ نے اپنی کتاب میں زکرکیا کہ ان کی شادی کے بعد ان کی ساس اوراداکارہ شرمیلہ ٹیگورنے بھی انہیں نصیحت کی تھی کہ میں ہمت و حوصلے کے ساتھ جو کرنا چاہوں وہ کروں۔ میری ساس، والدہ اور والد میرے لیے رول ماڈل ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اور سیف نے اپنے رشتے کو بہت مضبوط بنایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ تیمور اور جہانگیر بھی ہماری طرح مظبوط ہوں گے۔