بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبی ﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبی ﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جن لوگوں نے خود کو بدلا وہ بہت آگے نکل چکے ہیں، ترقی کیلئے خوف کے بت کو توڑنا بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، برطانیہ میں وزیر اعظم بھی قانون توڑنے کی جرت نہیں کر سکتا، برطانوی وزیر اعظم کو کورونا کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہٹا دیا گیا تھا، انصاف کی وجہ سے معاشرے میں خوشحالی آتی ہے۔

Best Car Accident Lawyer