بول ٹی وی کے اینکر پرسن جمیل فاروقی اڈیالہ جیل سے رہا

بول ٹی وی کے اینکر پرسن جمیل فاروقی  کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن جمیل فاروقی رہائی ملنے کے بعد بول ٹیم کے ساتھ اڈیالہ جیل سے  باہر آگئے۔

جمیل فاروقی کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

آج اسپیشل  ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے جمیل فاروقی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم  دیا تھا۔

جمیل فاروقی کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کروانے پر جیل سے رہا کر دیا گیا۔عدالتی اہلکار جمیل فاروقی کی رہائی کا روبکار لے کر اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

Best Car Accident Lawyer