بول نے مقبولیت کے تمام تمام ریکارڈ توڑدیے، سوشل میڈیا پر بھی بول کے چرچے

پاکستان کے نمبر ون نیوز چینل بول نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور اب سوشل میڈیا پر بھی بول کے چرچے ہونے لگے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا نیوز چینل ’’بول‘‘ نے الیکٹرانک میڈیا کے بعد سوشل میڈیا پر بھی نمبر ون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بول نیوز کی فیملی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور حالیہ دنوں میں بول نیوز کی فالوونگ میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ آج یوٹیوب پر بول نیوز کے سبسکرائبر کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

ناظرین کی اتنی بڑی تعداد یہ ظاہر کررہی ہے کہ لوگ اپنے پسندیدہ چینل اور اس پر نشر کی جانے والی تمام اہم اور تازہ ترین خبروں کے منفرد انداز کو پسند کرتے ہیں۔

بول نیوز کی انتظامیہ اس اعتماد پر تہہ دل سے ناظرین کا شکریہ ادا کرنی چاہتی اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ  ’’بول نیوز‘‘ آزادی صحافت کے لیے اپنی جدوجہد ایسے ہی جاری رکھے گا۔

دوسری جانب بول نیوز کی ریٹنگ آج کل تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور پاکستان کے نمبر ون نیوز چینل نے حال ہی میں ایک ناقابل یقین ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

چند روز قبل جب سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں حقیقی آزادی جلسے سے خطاب کررہے تھے تو پاکستان کی 75ویں آزادی کے جشن میں ’’بول نیوز‘‘ نے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کی اور اس دوران بول نیوز کی ٹیلی ویژن ریٹنگ تاریخ کی بلند ترین سطح 44.19 پر پہنچ گئی جب کہ جیو سمیت دیگر نیوز چینلز کی ریٹنگ 13.82 سے آگے نہ بڑھ سکی۔

خیال رہے کہ بول نیوز نے تمام تر مشکلات کے باوجود ہمیشہ غیر جانبدارانہ اور آزاد صحافت کو ترجیح دی جس کے سبب آج پوری قوم بول کی بولی بولنے لگی ، یہی نہیں قومی قائدین بھی بول نیوز کے معترف ہوگئے ہیں۔

ابلاغی دنیا میں بول ٹرینڈ سیٹر بن کر سامنے آیا ہے ، بول کی صحافتی جدودجہد نے پاکستانی صحافی برادری کا سر فخر سے بلند کردیا ہے جب کہ پاکستان ہی نہیں بیرون ملک پاکستانی بھی سوشل میڈیا پر صرف بول دیکھ کر اسکرین شیئر کرنے لگے۔

Best Car Accident Lawyer