بول نیوز کی سب سے پہلے انتخابی نتیجہ دینے کی روایت برقرار

پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل بول کی سب سے پہلے انتخابی نتیجہ دینے کی روایت آج بھی برقرار رہی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر آج ضمنی انتخابات ہوئے جس میں اب تک پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل ’’بول نیوز‘‘ سب سے پہلے درست انتخابی نتیجہ دینے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے 6 بجے سب سے پہلے انتخابی نتیجہ اپنے ناظرین تک پہنچایا۔

حالانکہ بول نیوز کے رپورٹرز نے 6 بجے سے پہلے ہی انتخابی نتائج حاصل کرلیے تھے تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داری کے ساتھ 6 بجے سب سے پہلے انتخابی نتیجے کی بریکنگ نیوز چلائی۔

Best Car Accident Lawyer