بول نیوز نے چینلز ریٹنگ کے تمام گزشتہ ریکارڈز توڑ دیے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستان کے نمبرون اور سب سے پسندیدہ نیوز چینل ’بول نیوز‘ نے ایک بار پھر نہ صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بلکہ ٹی وی پر بھی مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ۔
پاکستان کے مقبول ترین چینل’بول نیوز ‘ نے یہ نیا ریکارڈ 29 اگست کی شب سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ٹیلی تھون کے دوران بنایا۔
ٹیلی تھون کی لائیو نشریات کے دوران 76 فیصد ناظرین نے دیگر چینلز کے مقابلے میں اپنے پسندیدہ چینل’بول نیوز ‘ دیکھنے کو ترجیح دی۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ’بول نیوز ‘ کی جانب سے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے گئے ہیں۔ بول نیوز ہمیشہ اپنے ناظرین کی پسند کا خیال رکھتے ہوئے وہی مواد نشر کرتا ہے جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل ’بول انٹر ٹینمنٹ‘ کی جانب سے ریلیز کیا گیا گانا ’بول کفارہ ‘ یو ٹیوب پر 100 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور یوں ’بول کفارہ ‘ ، پاکستان کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا بن چکا ہے۔