’بول نیوز‘ نے سب سے تیز ترین 5 ملین یوٹیوب سبسکرائبر کا اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کے نمبر ون اور سب سے پسندیدہ نیوز چینل ’بول نیوز‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے سب سے تیز ترین 5 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ۔

 گزشتہ روز سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے دوران  یوٹیوب پر سب سے زیادہ بول نیوز دیکھا گیا اور اس اعتماد کے لیے بول نیوز اپنے ناظرین کا انتہائی شکر گزار ہے۔

اس دوران بول نیوز کی نشریات اس قدر پسند کی گئی کہ مختصر دورانیے کے دوران 50 لاکھ افراد نے بول نیوز کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرکے اسے  مقبولیت کے نئے بلند مقام پر پہنچا دیا۔

واضح رہے کہ بول نیٹ ورک اور مقبولیت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

اس سے قبل بول نیوز نے بیک وقت  ٹیلی ویژن  اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ یوٹیوب‘ پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز کی ریٹنگ میں بھی گزشتہ سارے ریکارڈز توڑ ے ۔

13 اگست کی رات سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسے کے دوران ٹیلی ویژن اور یوٹیوب پر سب سے زیادہ بول نیوز دیکھا گیا اور اس اعتماد کے لیے بول نیوز اپنے ناظرین کا انتہائی شکر گزار ہے۔

بول نیوز کی ٹیلی ویژن ریٹنگ تاریخ کی بلند ترین سطح 44.19 پر پہنچ گئی جبکہ دیگر چینلز کی ریٹنگ 13.82 سے آگے نہ بڑھ سکی۔

اسی طرح بول نیوز کے یوٹیوب  لائیو پہ عمران خان کا جلسہ 2 لاکھ سے زائد لوگوں نے بیک وقت دیکھا جبکہ اس ویڈیو کو مجموعی طور پر اب تک ریکارڈ 26 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ناظرین کی اتنی بڑی تعداد یہ ظاہر کررہی ہے کہ لوگ اپنے پسندیدہ چینل اور اس پر نشر کی جانے والی تمام اہم اور تازہ ترین خبروں کے منفرد انداز کو پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل ہر عمر کے افراد کے پسندیدہ چینل بول انٹر ٹینمنٹ  کی جانب سے ریلیز کیا گیا گا نا ’بول کفارہ ‘ یو ٹیوب پر 100 ملین  سے زائد ویوز حاصل کرکے  پاکستان کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا بن چکا ہے۔

Best Car Accident Lawyer