تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان نے فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونےکا فیصلہ چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 108 فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ لاہورہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا۔
سربراہ تحریک انصاف کی جانب سے ریٹرنگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی۔
درخواست میں عمران خان نے ریٹرننگ افسرکا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ایپلٹ ٹریبونل عمران خان کی الیکشن اپیل پر سماعت کرے گا۔
عمران خان کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے اثاثہ جات کی تفصیلات کے متعلق بلاجواز اعتراض لگا کر کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔