بنی گالا محل کو پالتے پالتے خیبر پختونخوا کنگال ہو گیا ہے ، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بنی گالا محل کو پالتے پالتے خیبر پختونخوا کنگال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  خیبر پختونخوا میں اساتذہ پر تشدد نے عمران خان کے آزادی کے بیانیہ کو بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کا مطالبہ کرنے والے اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فواد چودھری کے ذریعے پختون کی توہین کرتے ہیں اور پولیس سے پٹواتے ہیں، یہ کون سی آزادی ہے کہ حق مانگنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ بنی گالا محل کو پالتے پالتے خیبر پختونخوا کنگال ہو گیا ہے لیکن خیبر پختونخوا کے عوام عمران خان سے لوٹ مار کا حساب لیں گے۔

Best Car Accident Lawyer