پروونشیل ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے بلوچستان نے سیلاب کے باعث صوبہ میں ہونے والی تباہی کے بارے میں رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 149 مرد 80 خواتین اور 107 بچے شامل ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہو کر 187 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 97 مرد 40 خواتین اور 50 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 75 ہزار سے زائد مکانات منہدم ہوئے اور 1 لاکھ 50 ہزار گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں میں 2 ہزار 378 کلو میٹر سے زائد مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 54 پل ٹوٹ چکے ہیں، بارشوں سے 2 لاکھ 70 ہزار 744 مال مویشی مارے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم رپورٹ میں کہا گیا کہ سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے، مجموعی طور پر 2 لاکھ 8 سو 11 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔