پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 تک پہنچ گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 149 مرد، 80 خواتین اور 107 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 187 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 97 مرد، 40 خواتین اور 50 بچے شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 75 ہزار سے زائد مکانات منہدم ہوئے اور 1 لاکھ 50 ہزار گھروں کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق بارشوں میں 2 ہزار 378 کلو میٹر سے زائد مختلف شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں، بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 54 پل ٹوٹ چکے ہیں جبکہ بارشوں سے 2 لاکھ 70 ہزار 744 مال مویشی بھی مارے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 8 سو 11 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔