بلوچستان میں آج سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

بلوچستان میں آج سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

بلوچستان میں آج سے تمام اسکولز اور کالجز تدریسی عمل کے لئے کھول دئیے گئے ہیں۔

وزیر تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے کے نصیر آباد اور جعفر آباد کے اسکولز کھولنے کا فیصلہ صورت حال دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

 وزیر تعلیم بلوچستان نے مزید کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں کے تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو 22 اگست کو بند کیاگیا تھا ۔

ملک بھر میں سیلاب متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ

ملک میں سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ کیمپس نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل، صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز (ای او سی)، اور نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Best Car Accident Lawyer