بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے سندھ حکومت بدنام ہو رہی ہے، شرجیل انعام میمن

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے سندھ حکومت بدنام ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں میں میونسپل کارپوریشن کی ناقص کارکردگی پر شرجیل میمن برس پڑے، صوبائی وزیر کے سوال پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر ٹال مٹول کرنے لگے۔

شرجیل میمن نے میونسپل کارپوریشن کے افسر سے سوال کیا کہ آپ کے پاس کتنے ملازمین ہیں اور وہ کہاں ڈیوٹیز کرتے ہیں، جس پر بلدیہ افسر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 1100 ملازمین ہیں صرف 400 کام کر رہے ہیں اور 700 گھر بیٹھے تنخواہ لیتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کو فوری ملازمت سے برطرف کیا جائے، بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے سندھ حکومت بدنام ہو رہی ہے، نااہل افسران و ملازمین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں میں محنتی اور قابل افراد کو بھرتی کیا جائے، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام ملازمین سے کام لیا جائے۔

انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر میونسپل کارپوریشن کی نگرانی کریں اور رپورٹ تیار کریں۔

Best Car Accident Lawyer