بلاول بھٹو آج  ملیر کے علاقوں کا دورہ کریں گے

بلاول بھٹو زرداری آج خصوصی طور پر ملیر کے علاقوں کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ضلع ملیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔

 بلاول بھٹو زرداری کا ملیر میں شاندار استقبال کرنے کی تیاریاں کرنے کا ٹاسک ملیر کے عہدیداروں کو مل گیا ہے۔

ملیر سٹی بکرا پیڑھی روڈ، اولڈ تھانہ، میمن گوٹھ، درگاہ مائی نہاٹی، درسانہ چانو میں بلاول بھٹو زرداری عوام سے خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نومنتخب رکن قومی اسمبلی حکیم بلوچ کی درسانہ چانو میں در محمد گوٹھ میں واقع رہائش گاہ پر بھی خطاب کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ملیر دورے کا آغاز آج شام ساڑھے چار بجے سے ہوگا۔

Best Car Accident Lawyer