بلاتاخیربلدیاتی الیکشن کرانےسے متعلق جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

جماعت اسلامی نے بلاتاخیربلدیاتی الیکشن کرانے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری منعم ظفراورسیف الدین کی جانب سے دائرکی گئی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سندھ حکومت جان بوجھ کر حلقہ بندیوں کا عمل تاخیر کا شکار بنا رہی ہے۔  سندھ حکومت حلقہ بندیوں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کررہی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف سمیت کچھ سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے دباؤ ڈالا۔ اس سلسلے میں عدالت میں درخواستیں دائر کی گئی جو مسترد کردی گئیں۔

جماعت اسلامی نے درخواست میں کہا گیا کہ 23 اگست کو الیکشن کمیشن نے حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ کراچی میں الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ 24 اگست کو سندھ حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے موسمی صورت حال کی وجہ سے الیکشن ملتوی کردیے۔

درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا 24 اگست کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا جائے۔ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی فوری تاریخ مقرر کرکے پولنگ کرانے کا حکم دیا جائے۔

جماعت اسلامی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کی ہدایت کی جائے۔

Best Car Accident Lawyer