سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ کو مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ممبر برطانوی پارلیمنٹ مرزا خالد محمود کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سلطان محمود چوہدری اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ مرزا خالد محمود کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اب وقت کی اہم ضرورت ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جارحانہ انداز میں اٹھانے کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔
سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ برطانیہ کو مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ برطانیہ کے برصغیر سے دو سو سالہ اقتدار کے خاتمے پر پیدا ہوا تھا لہذا برطانیہ کی دوہری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کرے۔
ملاقات میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ مرزا خالد محمود نے سلطان محمود چوہدری کو ان کے آئندہ دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی پارلیمنٹ میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت بھی دی جو صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی برطانیہ کا دورہ کریں گے اور برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کر کے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔