برادر ممالک سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں ٹماٹر اور پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی پیش نظر ایران سے لدے ٹرک سرحدی شہر تفتان پہنچ گئے ہیں۔
سیکورٹی خدشات کے باعچ انہیں سرحد پر روک لیا گیا تھا تاہم کلئیرنس کے بعد اندروں ملک روانہ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی تھی۔
واضح رہے کہ ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور ملک میں غذائی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کا فیصلہ کیا تھا۔