عمران خان نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم کچھ بھی حاصل کرنا ناممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے نہایت خوشی ہےکہ شوکت خانم جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل سے فل انٹرپرائز ایکریڈیشن حاصل کرنے والا دنیا کا دوسرا ادارہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگست/ستمبر 2022میں تین ہفتوں تک جاری رہنے والی کڑی پڑتال کے بعد لاہور اور پشاور کے ہمارے اسپتالوں ، کراچی اور لاہور کے تمام ڈائیگناسٹک سنٹرز کو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی (تصدیقی)گولڈ سیل دےدی گئی ہے جو کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں عالمی سطح پر بہترین معیار کی علامت ہے۔
as well as our diagnostic centres in Karachi & Lahore have all been awarded the JCI’s Gold Seal of Approval, the global gold standard for excellence in quality healthcare. I want to thank the thousands of people who work at Shaukat Khanum for their hard work and dedication.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 4, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ان ہزاروں کارکنان کا شکرگزار ہوں جو نہایت محنت اور جانفشانی سے شوکت خانم میں کام کرتے ہیں جبکہ میں ان لاکھوں عطیات کنندگان اور معاونین کا بھی مشکور ہوں جو (اپنے عطیات سے) ہمیں اس قابل بناتے ہیں کہ ہم کینسر میں مبتلا اپنے 75% مریضوں کو عالمی معیار کے علاج کی بلا معاوضہ فراہمی جاری رکھ سکیں۔
I also want to thank millions of donors & supporters who make it possible for us to continue providing world class cancer treatment completely free of charge to over 75% of our patients. I have always said there is nothing we can’t achieve as a nation, if we put our minds to it.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 4, 2022
سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ یہ کہتا آیا ہوں کہ اگر ہم غور کریں تو بحثیتِ قوم کچھ بھی ایسا نہیں جسے حاصل کرنا ہمارے لئے ناممکن ہے۔