سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز ختم اور ٹیرف کو کم کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمرانوں نے مشکل ترین حالات میں لاکھوں انسانوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرسی کی جنگ میں مصروف حکمران سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ باپردہ خواتین سڑکوں پر آ گئیں،کھانے کے لیے روٹی، رہنے کے لیے چھت نہیں، حکومت فی الفور سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کے مارے عوام پر ماہانہ بل آفت بن کر نازل ہوتے ہیں، بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز ختم اور ٹیرف کو کم کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ظالمانہ ٹیکسز کو عدالتوں میں چیلنج، اوگرا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا گھیراؤ کریں گے، جماعت اسلامی عوامی حقوق پر کسی قسم کا کمپورومائز نہیں کرے گی۔