سندھ ہائی کورٹ میں بارشوں میں ڈیفنس کلفٹن ڈوبنے سے متعلق کیس کی فوری سماعت کی درخواست منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں بارشوں میں ڈیفنس کلفٹن ڈوبنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ درخواست کی سماعت کل مقرر ہے۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کا تمام معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وکیل کلفٹن کنٹونمنٹ نے مؤقف اپنایا کہ رپورٹ پہلے آچکی ہے اس میں تمام سفارشات ہیں۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ پانی کچی آبادیوں سے صاف ہوچکا ہے مگر ان علاقوں سے نہیں ہوا۔ سڑکوں پر گڑھے بن چکے ہیں۔ وہاں کے رہائشی سمجھدار لوگ ہیں باقی شہروں سے موازنہ کریں پتا چل جائے گا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیچرل ڈرین پرگھر بنا دیے گئے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ ہمیں سزا دلوا کر کچھ نہیں ملے گا۔