بائیڈین نے ہمارے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق سوال اٹھایا ہے، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ بائیڈین نے ہمارے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق سوال اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل عمران خان کراچی میں کامیاب جلسہ کر کے گئے، کراچی کے لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے جلسے میں شرکت کی، لوگوں کو عمران خان کا بیانیہ سمجھ آگیا ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ جو بائڈین نے جو بات کی کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان خطرناک ملکوں میں سے ایک ہے، بائیڈین نے ہمارے نیوکلیئر سے متعلق سوال اٹھایا ہے، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بائیڈن آج بھی 2002 کا پاکستان سمجھا ہوا ہے، پاکستان عمران خان کی حکومت میں بہت تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یونائیٹڈ اسٹیٹس سینیٹ کی ایک اینٹی منی لانڈرنگ کمیٹی بنی تھی جس کے پیج نمبر 25 سے لیکر پیج نمبر 30 تک لکھا ہوا ہے کہ آصف زرداری نے کس طرح منی لانڈرنگ کی، شریف برادران کے بارے میں بھی سب کو پتا ہے کہ وہ کرمنلز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ کا صاف ستھرا کیس تھا، اس کے حوالے مختلف بیانات آتے رہے، امریکہ سے ہم بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں، لیکن بوٹ پالش نہیں ممکن اب، امریکہ سے ہم ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں، امریکہ پاکستان کے ساتھ اگر اچھے تعلقات چاہتا ہے تو پرسن ٹو پرسن رابطہ کرے۔

علی زیدی نے کہا کہ ساڑھے تین سال کی حکومت میں ہم نے 6 فیصد گروتھ پر پاکستان کو پہنچایا، جو بائیڈن کے بیان کے بعد موجودہ حکومت میں سے کسی نے جواب یا بیان نہیں جاری کیا، بلاول نے ایک مہینہ امریکہ میں گذارا اور اربوں روپے خرچ کیے۔

Best Car Accident Lawyer