ایک عمران سب پہ بھاری، ہاشم ڈوگر

سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ ایک عمران خان سب پر بھاری ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے ابھی تک کے ریزلٹ نے ریفرنڈم کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب پی ڈی ایم اور اس کے چاہنے والے پوری کوشش کریں گے کہ فوری الیکشن نہ ہوں مگر الیکشن تو کروانے پڑیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

Best Car Accident Lawyer