پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک طرف13 جماعتیں اور دوسری طرف عمران خان اکیلے کھڑا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ راناثنااللہ نےعدالتوں کی بھی دھجیاں اڑائیں وہ اسلام آباد میں دندناتے گھومتے رہے لیکن کسی نے نہ پوچھا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ پری پول دھاندلی کی کوشش کی گئی جبکہ ہمارے ووٹرز کے پولنگ اسٹیشنز اور حلقے تبدیل کردیے گئے اس پر الیکشن کمیشن کوجواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدرکے بیان کے بعد انہیں سانپ سونگھ گیا، بلاول نےکہا فارمل تقریرمیں نہیں ان فارمل جگہ پربیان دیا گیا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ عوام کسی صورت اپنی غیرت پرسودے بازی نہیں کریگی ، عوام نے پہلے بھی عمران خان کومنتخب کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف13جماعتیں ہیں تو دوسری طرف عمران خان اکیلے کھڑا ہے۔