ایک اور غیر ملکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی ،اسلام قبول کرکے شادی کرلی

گوجرانوالہ( آن لائن) گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے محمد علی یوسفی اور روس کی پیلینا کی محبت کا آغاز سوشل میڈیا سے ہوا، جس کے بعد روسی خاتون نے روس کو خیر باد کیا اور اسلام قبول کر کے محمد علی سے شادی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ سالوں سے غیر ملکی خواتین پاکستای مردوں سے شادی کیلئے اپنے وطن کو خیر باد کہہ کر پاکستان چلی آئیں جن کی کہانیاں سوشل میڈیا پر مقبول ہیں۔ حال ہی میں ایک روسی لڑکی بھی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر اپنے ملک کو چھوڑکر پاکستان چلی آئی اور اسلام قبول کرکے شادی بھی کر لی۔ گوجرانوالا سے تعلق رکھنے والےمحمد علی یوسفی اور روس کی پیلیناکی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی جہاں دونوں کی گفتگو کا آغازہوا۔ محمد علی یوسفی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ” میں بیرونِ ملک مقیم تھا جب ہماری دوستی پروان چڑھی.” میسجز پر ہی پیلینا نے  مجھے کہا کہ “مجھے آپ کا مزاج اور خواتین سے عزت سے بات کرنے کا انداز بے حد پسند ہے”۔علی یوسفی کے مطابق انکی دوستی اتنی گہری ہوگئی کہ “انہوں نے شادی کا سوچا”۔ علی یوسفی نے بتایا کہ ” پیلینا کا تعلق کسی مذہب سے نہیں تھا،اسی لیے انہوں نے اسلام قبول کر لیا جس کے بعد ہماری شادی ہوگئی اور پیلینا روس چھوڑ کر گوجرانوالا چلی آئی”۔