ایپل کے سی ای او کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے امداد کا اعلان

ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے پاکستان میں سیلاب ریلیف فنڈ کے لیے عطیہ کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے کہا کہ ایپل کمپنی سیلاب سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کو عطیہ کرے گا۔

ٹم کک نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام اور جاں بحق ہونے والوں کے پیاروں کے لیے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹم کک کے ٹوئٹ اور امداد کا شکریہ ادا کیا۔

احسن اقبال نے ٹم کک کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ پاکستان سب سے کم کاربن اخراج والا ملک ہونے کے باوجود گلوبل وارمنگ کا سامنا کر رہا ہے۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ٹِم اور ایپل کے اقدام اور پاکستانی عوام کے لیے ہمدردی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر ٹم اور ایپل کا شکریہ۔

Best Car Accident Lawyer