ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ کا فیصلہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ
ایون فیلڈ کا فیصلہ انتہائی افسوس ناک ہے، فیصلے کے مطابق پھر اپارٹمنٹس کے مالکان کون ہیں؟
انہوں نے کہا کہ کیا مریم کا بھائی بھی جھوٹ بول رہا تھا؟
ان کا کہنا تھا کہ کیا ہینڈلرز تمام بدعنوانوں کو وائٹ واش کرنے کی کوشش میں ہیں جنہیں وہ اقتدار میں لائے؟
مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو این آر او 2 ملا، ڈار وائٹ واش اب مریم اور اگلا نواز شریف ہے ؟